زخمی نمرہ خان نے مبینہ طورپرشوہر سے علیحدگی اختیارکرلی۔فائل فوٹو
زخمی نمرہ خان نے مبینہ طورپرشوہر سے علیحدگی اختیارکرلی۔فائل فوٹو

زخمی نمرہ خان نے شوہرکے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کردیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال لاک ڈاون کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اٹھا رہے ہیں۔

نمرہ خان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پرکچھ ایسی خبریں بھی زیرِگردش ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان اوران کے شوہر راجہ افتخاراعظم کے درمیان مبینہ طور پرعلیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبرکی کوئی تصدیق نہیں کی اورنہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی پیغام سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گِرکرشدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چہرے اورسر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔

اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نمرہ خان سیڑھیوں سے نہیں گِری ہیں بلکہ ان کے شوہرنے ان پر تشدد کیا ہے۔