حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی،کے پی میں کرپشن کا بازارگرم،پوچھنے والا کوئی نہیں،سربراہ اے این پی
حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی،کے پی میں کرپشن کا بازارگرم،پوچھنے والا کوئی نہیں،سربراہ اے این پی

حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے، اسفندیار ولی خان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسفند یارولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کی حمایت کرتے ہیں لیکن سلیکٹڈ احتساب کسی طور بھی قبول نہیں ہے۔
اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا کہ حکومتی اراکین کے خلاف ثبوت آنے کے باوجود بھی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازارگرم ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔