مسلم لیگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نے رپورٹ رانا ثنااللہ کو جمع کرا دی ہے جس کے مطابق طلال چودھری تنظيم سازی کے لیے خاتون رکن اسمبلی کے گھرنہيں گئے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے وہاں گئے تھے۔
طلال چوہدری کا خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی سے جھگڑے کا معاملہ، ن ليگ کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نے اپنی رپورٹ تیارکرلی جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے تنظيم سازی کا جھوٹ بولا، ان کا جھگڑا خاتون رکن قومی اسمبلی سے ہی تھا۔
رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ يہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے،اگرکوئی فريق شکايت کرے گا تو پارٹی ايکشن لے گی۔