نیب نے شاہد خاقان عباسی کو کل طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوکل ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ کل اس کیس میں ان کا باقاعدہ طورپربیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

قبل ازیں پروگرام’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے نوٹس بھیجا ہے۔ شہبازشریف کو گرفتارکیا گیا ہے توشاید مجھے بھی حراست میں لے لیں۔