اکستان پیپلز پارٹی کے رہنام اور ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے سے شہزاد اکبرکا قد نہیں بڑھے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر داخلہ شہزاداکبر کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے سے شہزاد اکبر کا قد نہیں بڑھے گا،شہزاد اکبر نیب کے چہرے پرکالک ہیں،شہزاد اکبر بتائیں گم شدہ افراد کو کتنی رقم میں بیچا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ بے نامی حکومت میں شہزاد اکبر جیسے بہروپیے وزیر بنتے ہیں،نالائق وزیراعظم کے نااہل کو پتہ ہی نہیں کہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کون ہے؟۔
یاد رہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر مرزا نےپی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئےالزام عائد کیا تھا کہ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں اپنے معاونین خصوصی مشیروں کے اثاثوں کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،وفاقی حکومت میں معاونین خصوصی اور مشیروں نے خود سے اپنے اثاثے ظاہرکیے تھے۔