مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع
مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ اب کوئٹہ میں 18 اکتوبرکو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسےکی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔
خیال رہےکہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کےاجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔