آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی اشتہاری قرار
احتساب عدالت نے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا حکم دیدیا۔
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قراردیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اشتہارکے ذریعے یونس قدوائی کو طلب کررکھاتھا،نیب پراسیکیوٹر مبشر کریم نے عدالتی اشتہارپرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کردی ، نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔
نیب کی درخواست پر جج اعظم خان نے یونس قدوائی کو اشتہاری قراردیدیا،احتساب عدالت نے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا بھی حکم دیدیا۔