جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا
جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا

وفاق کو سندھ کے جزائر پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دینگے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کو سندھ کے جزائر پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دینگے،

بلاول بھٹو نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہاس پارلیمنٹ میں عوام کا کوئی حصہ نہیں ہے، ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، یہ حکومت جانے والی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت پر تازہ حملہ کیا ہے۔ سندھ بلوچستان کے آئی لینڈرز پر قبضے کی مذمت کرتے ہیں، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے رات کے اندھیرے میں رکھا گیا۔کل آپ عمر کورٹ اور خیرپور پر قبضہ کرلیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت غیر آئنی آرڈیننس واپس لے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر روز گیس میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، حکومت انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے۔ ملک میں جمہوری نظام واپس لانا ہوگا۔ موجودہ حکومت میں عوام کی کوئی سننے والا نہیں۔

بلاول نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے آئی لینڈ پر قبضے کی مذمت کرتے ہی۔ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی کسی غیر آئینی اقدام پر کسی ہر صوبے میں نقصان ہورہا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس پارلیمنٹ میں عوام کا کوئی حصہ نہیں ہے۔  ہم زمین کا کوئی حصہ بھی غیر آئینی طور پر نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر پر بغاوت کامقدمہ درج کرایا گیا جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گندم اور آٹئ کےبحران کے ذریعے عوام کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔