لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت اگر ٹھیک نہ ہوتی تو وہ 9 ماہ میں کسی دن تو اسپتال جاتے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسپتال داخل نہیں ہوئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف جب ہمارے پاس آئے تھے تو ان کا پلیٹ لیٹس کاوَنٹ بہت کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا جو علاج کیا اس کے نتائج سامنے آنے میں 8 ہفتے لگتے ہیں،جب وہ لندن پہنچے تو ان کی طبیعت میں بہت بہتری آچکی تھی۔
وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے دل کا علاج کروانا تھا وہ انہوں نے نہیں کروایا۔