وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی حالیہ مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پر عمل کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ایکشن پیر سے شروع کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کی جانچ کررہے ہیں۔ پیر سے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔