کراچی:سعودی حکومت نےکووڈ 19کی وجہ سے عمرہ آپریشن کی بندش کو نئے قوائد و ضوابط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین یکم نومبر 2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ سعودی حکومت نے ایئر لائنز ٹورز آپریٹرز اور زائرین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کر دیے۔
عمرہ زائرین کو ایئر لائنز سماجی فاصلوں کے ساتھ سعودیہ لانے کے پابند ہوں گے،عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں داخلے کے لیے منظور شدہ لیبارٹیز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرواناہوگا۔ عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ اپنی روانگی سے قبل ایئر پورٹ کاونٹرز پر جمع کروائیں گے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے،عمرہ زائرین میں ضعیف العمر افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔