بھارت رواں سال2970 بارجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرچکا، بھارتی فائرنگ سے 27 افرادشہید، 249 زخمی ہوچکے، آئی ایس پی آر
بھارت رواں سال2970 بارجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرچکا، بھارتی فائرنگ سے 27 افرادشہید، 249 زخمی ہوچکے، آئی ایس پی آر

ابھی نندن کی رہائی کو کسی اورچیز سے جوڑنا گمراہ کن ہے۔ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارنے کہا ہے کہ سیاسی بیانات پرفوج میں ہر سطح پر سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی جس کی درستگی ضروری ہے،بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کو کسی اورچیز سے جوڑنا انتہائی افسوسناک اورگمراہ کن ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ، ریکارڈ کی درستگی کیلیے بات کر رہاہوں ، کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی سے منسلک معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد 26 فروری 2019 کو ہندوستان نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحیت کی جس میں نہ صرف انہیں منہ کی کھانی پڑی بلکہ انہوں نے پوری دنیا میں ہزیمت اٹھائی۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا ، نہ صرف جواب دیا بلکہ دو جنگی جہاز بھی گرائے ،بھارتی ونگ کمانڈرکو گرفتارکیا گیا اور دشمن ساری کارروائی کے دوران اتنا خوفزدہ ہوا اور بد حواسی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹراورجوانوں کو مار گرایا ۔
ترجمان ڈی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا زخم دیا جو ابھی تک اس کو تکلیف دے رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ اللہ کے کرم سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح ملی ، پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوااور مسلح افواج کا بھی ۔ پاکستان کی فتح کو نہ صرف دنیا میں تسلیم کیا گیا بلکہ بھارت کی قیادت نے شکست کا جواز رافیل طیاروں کی عدم دستیابی پرڈال دیا ،حکومت پاکستان نے ذمے دار ریاست کے طورپرامن کو موقع دیتے ہوئے بھارتی کمانڈرکو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ،اس کو پوری دنیا نے سراہا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر تاریخ کی درستگی کیلئے واضح کرنا چاہتاہوں کہ پاکستان نے صلاحیت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ تمام جنگی آپشن کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا ، نہ صرف جواب دیا بلکہ دو جنگی جہاز بھی گرائے ،بھارتی ونگ کمانڈر کو گرفتار کیا گیا اور دشمن ساری کارروائی کے دوران اتنا خوفزدہ ہوا اور بد حواسی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر اور جوانوں کو مار گرایا ۔اللہ کے کرم سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح ملی ، پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا اور مسلح افواج کا بھی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح کو نہ صرف دنیا میں تسلیم کیا گیا بلکہ بھارت کی قیادت نے شکست کا جوازرافیل طیاروں کی عدم دستیابی پر ڈال دیا ،حکومت پاکستان نے ذمے دار ریاست کے طورپرامن کو موقع دیتے ہوئے بھارتی کمانڈرکو رہا کرنے کا فیصلہ کیا،اس کو پوری دنیا نے سراہا ، میں ایک مرتبہ پھر تاریخ کی درستگی کیلئے واضح کرنا چاہتاہوں کہ پاکستان نے صلاحیت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ تمام جنگی آپشن کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا۔
ان کا کہناتھا کہ افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرمکمل نظر رکھے ہوئے ہیں ،اندرونی و بیرونی خطرات سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ہر طرح سے تیار ہیں ،قوم کی مدد سے پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔افواج پاکستان زند،ہ پاکستان پائندہ باد ۔