شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو
شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے نے معافی مانگ لی

امریکی سفارتخانے نے احسن اقبال کاٹوئٹ ری ٹوئٹ کرنے پر معذرت کرلی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکی سفارتخانے نے کہاہے کہ گزشتہ رات ہمارے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کا غیرمتعلقہ طورپراستعمال ہوا،سفارتخانہ سیاسی پیغامات ری ٹویٹ یا ان کی تشہیر نہیں کرتا،غیرمتعلقہ ٹوئٹ پر معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ اپنے آفیشل اکاؤنٹ شیئر کردی۔

ٹوئٹ میں احسن اقبال نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر شیئرکی جس کی سرخی یہ تھی کہ ‘ٹرمپ کی شکست دنیا کے آمروں کے لیے ایک دھچکا ہے’۔

اس ٹوئٹ میں احسن اقبال نے لکھا کہ ‘ایسا ایک پاکستان میں بھی ہے جسے جلد راستہ دکھایا جائے گا، انشاءاللہ’۔

احسن اقبال کی اس ٹوئٹ کو کچھ ہی دیر بعد امریکی سفارتخانے کے آفیشل آکاؤنٹ کے ذریعے بھی شیئر کر دیا گیا۔

 اس پرحکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے مسلم لیگ ن کے رہنما کے سیاسی ٹوئٹ کوامریکی سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اگرچہ امریکی سفارتخانے نے مذکورہ ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا مگر اس وقت تک سوشل میڈیا صارفین اس کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ٹوئٹ پر شدید تنقید کی اورلکھا کہ امریکی سفارتخانے کو سفارتی آداب کی پاسداری کرنی چاہیے اوراگر یہ جھوٹ نہیں ہے تو انہیں معافی مانگنی چاہیے۔”