جنرل قمر جاوید باجوہ 11نومبر1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔فائل فوٹو
جنرل قمر جاوید باجوہ 11نومبر1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 60 برس کے ہوگئے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 60 برس کے ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر10 لاکھ  سے زائد صارفین انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے چکے ہیں اوریہ سلسلہ جاری ہے،اللہ انہیں لمبی عمردے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 11نومبر1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔آپ جٹ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں،ان کے والد لیفٹیننٹ کرنل محمد اقبال باجوہ بھی پاک فوج کے سینئرافسر تھے ان کی وفات 1967 میں دوران سروس کوئٹہ میں ہوئی ۔

جنر ل قمر جاوید باجووہ  پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کے سسر اعجاز احمد بھی پاک فوج کے افسر تھے جو میجرجنرل کے رینک سے ریٹائر ہوئے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سرسید کالج اورگورڈن کالج راولپنڈی سے 1978 میں حاصل کی اوراس کے بعد انہوں نے 1980 میں پاک فوج میں شمولیت اختیارکی ۔انہوں نے 29 نومبر2016 کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا پھر2019 میں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی۔