آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل، پاک ایران سرحدی انتظام اورسرحدی منڈیوں کے قیام پر بھی گفتگوہوئی۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک ایران وسیع تر تعاون کے علاقائی امن و استحکام پرمثبت اثرات مرتب ہونگے،آئی ایس پی آرکے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اورافغان امن کیلیے پاکستانی مثبت کردار کو سراہا،جواد ظریف نے کہاکہ ایران،پاکستان افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات کیلیے سرگرم عمل ہے۔