پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو

ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔

گلگت کے علاقے بارگو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام کے درمیان کھڑے ہیں، کسی کو ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے اورگلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں کا تحفظ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر پیسے بانٹ رہا ہے،میں کارکنوں سے کہتا ہوں کہ ان سے پیسے لے لو اور ووٹ تیر کو دینا،تیر پرٹھپہ لگانا۔