پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس سے سندھ میں16 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13320 نمونوں کی جانچ کی گئی، مزید865 نئے کیسز سامنے آئے، کورونا سے16 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2738 ہوگئی ہے ۔اب تک1797478 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ اب تک154738 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید335 مریض صحت ہو چکے ہیں۔اب تک 142417 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت9583 مریض زیر علاج ہیں۔9113 گھروں میں ،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور463 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔366مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں 865 نئے کیسز میں سے666 کا تعلق کراچی سے ہے
ضلع شرقی 259،ضلع جنوبی 192، ضلع وسطی 93، کورنگی 57،ملیر 37 اور ضلع غربی سے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
حیدرآباد 77،جامشورو 20، شہید بے نظیر آباد16، بدین 12،سکھر 9، سانگھڑ 6، لاڑکانہ 4، نوشہروفیروز 4،عمرکوٹ4، ٹھٹھہ 3، دادو 3،خیرپور 2، گھوٹکی 2،سجاول 2، جیکب آباد اور کشمورسے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے