ڈاکٹرزنے اینڈواسکوپی کے ذریعےان کی ناک سے سکہ نکال لیا۔فائل فوٹو
ڈاکٹرزنے اینڈواسکوپی کے ذریعےان کی ناک سے سکہ نکال لیا۔فائل فوٹو

بچپن میں ناک میں ڈالا گیا سکہ 53 سال بعد نکال لیا گیا

بچے کھیل میں اکثرغلطی سے اپنے حلق،ناک یا کان میں کچھ ڈال لیتے ہیں لیکن کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی نے بچپن میں اپنی ناک میں کچھ ڈالا ہواوروہ کئی دہائیوں بعد نکالا گیا ہو؟

سننے میں یہ بات حقیقت سے دورہی لگ رہی ہوگی لیکن یہ سچ ہے کہ روسی شہری نے 6 سال کی عمر میں اپنی ناک میں غلطی سے سکہ ڈال لیا تھا اوروہ 59 سال کی عمر میں ان کی ناک سے نکالا گیا ہے۔

مقامی اسپتال کے ڈاکرزنے بتایا کہ ان کے پاس حال ہی میں ایک انوکھا کیس آیا، مریض کا کہنا تھا کہ کزشتہ کئی ماہ سے وہ ناک کے بائیں نتھنے سے بلکل سانس نہیں لے پا رہے تھے۔

ڈاکٹرزنے 59 سالہ مریض کا سی ٹی اسکین کیا جس میں انہوں نے دیکھا کہ ان کی ناک کا بائیں نتھنہ کسی چیزکی وجہ سے بلاک ہے۔

بعدازاں ڈاکٹرزنے اینڈواسکوپی کے ذریعے ان کی ناک سے وہ چیز نکالی اوراسے نکالنے کے بعد ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ وہ ایک سکہ ہے۔

ڈاکٹرزنے جب مریض کو وہ سکہ دکھایا تو مریض کو یاد آیا کہ جب وہ 6 سال کے تھے توغلطی سے ان کی ناک میں وہ سکہ چلا گیا تھا اوران کی والدہ بہت سخت تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی والدہ کو اس بارے میں نہیں بتایا اور وہ خود بھی یہ بھول گئے تھے کہ ان کی ناک میں سکہ گیا تھا۔