لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن کورونا پھیلا رہی ہے۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کرپشن میں لت پت چوروں اور لیٹروں کو پہچان چکے ہیں۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا پھیلانے والے ذہنی بیمارعناصرعام آدمی کا احساس کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت بیماری کا پھیلاؤ روکنے کا ہے نہ کہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن عوام سے کھلی دشمنی کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔