وزارت پٹرولیم کو خط میں راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ
وزارت پٹرولیم کو خط میں راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم کو خط میں معاملہ حل نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری پٹرولیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نقل و حرکت کی اجازت دی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 8 گھنٹوں میں شہر بھر میں پیٹرول پمپس پر سپلائی کرنا ممکن نہیں اس لیے راولپنڈی انتظامیہ کے ساتھ معاملہ حل کرانے کے لیے وفاق کردار ادا کرے۔
ایسوسی ایشن نے دھمکی دی کہ سپلائی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 16 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔