ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

  براڈ شیٹ کیس فیصلہ۔کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔نواز شریف

نیب کیخلاف براڈ شیٹ کیس کے فیصلے  پر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کاموقف بھی آگیا اورکہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، ہمارے خلاف مہم چلانے والوں کو لندن کی ہائیکورٹ نے بے نقاب کردیا ۔

لندن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کا فیصلہ شریف فیملی کی فتح ہے ،اللہ نے بے گناہ ثابت کیا ،جو زیادتی اور ظلم ہمارے ساتھ ہوا اس کا جواب برطانوی ہائی کورٹ سے ملا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم سے تو کچھ نہ نکلا، الٹا لینے کے دینے پڑگئے،  تیس ملین ڈالر نیب کے براڈشیٹ کو ادا کیے، کس لیے پاکستان کا پیسہ ضائع کیا گیا؟

نواز شریف کا کہناتھاکہ  یہ پیسہ پاکستان کے غریب عوام کی کمائی تھی، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے انکے خلاف کیسز بننے چاہئیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ  آپ کا پاسپورٹ کینسل کیا جا رہا ہے، یہ معاملے بہت پیچھے رہ گئے ہیں جس پر  نوازشریف نے  جواب  دیا کہ پاسپورٹ کینسل، انکو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟