یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

ہزارہ برادری بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔شیخ رشید نے بتا دیا

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہزارہ برادری کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، ہزارہ برادری بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مسئلہ جلد طے ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جیسے ہی معاملہ طے ہوا وزیراعظم روانہ ہوجائیں گے۔ وزیراعظم کے دو وزرا وہاں مذاکرات کیلیے موجود ہیں اورامید ہے کہ کوئی اچھا نتیجہ نکلے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ وہاں جائیں اور تدفین ہوچکی تاکہ تمام معاملات پرسکون طریقے سے بات چیت ہو سکے۔ اگر آج تدفین ہوجائے تو وہ آج ہی کوئٹہ جا سکتے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے جس کو ماننا میرے بس کی بات نہیں۔ جے آئی ٹی بن گئی ہے، ڈی سی ، ڈی پی او ، ساری انتظامیہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں کہا کہ وزیراعظم کے تاحال نہ جانے کی بہت ساری وجوہات ہیں جن کو منظرعام پر نہیں لایا جاسکتا۔ عمران خان کسی بھی وقت جاسکتے ہیں لیکن ہماری جستجو ہے کہ طریقے اور سلیقے سے جائیں کسی قسم کی بد مزگی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میتیں سب کی سانجھی ہیں، ہم اہل تشیع علما سے معاونت مانگی ہے اور امید ہے کہ کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر۔ مذہبی شخصیات سمیت20افراد کو خطرہ ہے جن کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات کی کوشش کی جا رہی ہے اور ملک کے مختلف شہروں سے چار گروہ پکڑے گئے ہیں جو مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کو بیرون ملک قوتیں نشانہ بنا رہی ہیں۔ فرقہ واریت فسادات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں۔بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے تھریٹ ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور میں ہائی الرٹ ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں۔

اسلام آباد کی پولیس اکیڈمی میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ساری چیک پوسٹس ختم کیں، 6 وارداتوں میں سے 4 کے ملزمان پکڑلیے، ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 19 جنوری کو اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے،فارن فنڈنگ میں پی پی اور (ن) لیگ کے دستخط نہیں ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہوں گے،  پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں، ہماری رائے سے پہلے ہی وزیراعظم کوئٹہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں، حملے میں جو افغان شہید ہوئے ان کے لواحقین کو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں۔،شیخ رشید نے واضح کیا کہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔