نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

نیپرا نے صارفین پر پھر بجلی گرا دی

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈائون کے بعد سپلائی بحال ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمتوں مٰیں اضافہ کردیا گیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے چھ پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس اضافے سے صارفین پر آٹھ ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ اضافہ اکتوبر اور نومبر میں فو ل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کیا گیا ، اکتوبر  میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 29 پیسے اور نومبر میں 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیاجس کا نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا اور بتایا کہ اضافہ جنوری کے مہینے کے بلوں میں وصول کیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔یادرہے کہ ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی  جس پر اتھارٹی نے 30 دسمبر 2020 کو عوامی سماعت کی تھی۔

یاد رہے کہ این ٹی ڈی سی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،جبکہ سنٹرل پاور جنریشن کمپنی نے گدو تھرمل پاور اسٹیشن میں کام کرنے والے سات اہلکار معطل کر دیے ہیں۔

ہفتہ کی رات گئے ملک میں ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن سے پوری ٹرانسمیشن، 22 ہزار میگا واٹ کی ترسیل اور تقسیم کا نظام ٹرپ کرگیا اور سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں اورعلاقوں میں تاریکی چھاگئی تھی۔