کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1839 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 112900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 96794 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114 روپے 52 پیسے پر مستحکم رہی۔