قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیاگیا،وزارت خزانے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق آج سے ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8 اعشاریہ 49 سے بڑھ کر9 اعشاریہ 42 فیصد ،ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8 اعشاریہ 04 سے بڑھ کر 9 فیصدمقررکردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع7 اعشاریہ77 سے بڑھ کر 7 اعشاریہ 97 فیصد کردیا گیا،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع بڑھا دیا گیا ،سیونگ اکاﺅنٹ پر شرح منافع5 اعشاریہ5 فیصد برقراررہے گی ۔