شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج کر پہلی کامیابی دلائی۔فائل فوٹو
شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج کر پہلی کامیابی دلائی۔فائل فوٹو

کراچی ٹیسٹ:جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 220 رنز پرڈھیر ہوگئی 

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 220 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے5رنز پر ایک وکٹ کھو دی،عابد علی4 رنز بنا کرربادا کا شکار بنے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریزکے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایڈم ماکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر نے ذمے دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 58 رنز بنانے کے بعد اسپنرکا شکار بن گئے۔ کیشو مہاراج کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ کاگیسو ربادا نے پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تاہم دوسرے اینڈ سے کوئی بھی ٹیل اینڈر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3 ، ڈیبو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی سمیت شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 جب کہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔