انٹربینک میں ڈالر کی قدر 12 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر 12 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 12 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 35 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔