مسکان شادی شدہ اورایک بچے کی ماں تھی۔فائل فوٹو
مسکان شادی شدہ اورایک بچے کی ماں تھی۔فائل فوٹو

ٹک ٹاکرزمسکان سمیت چارافراد کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

گزشتہ رات گارڈن کے علاقے  میں ٹک ٹاکرزمسکان سمیت چارافراد کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئرانسپکٹرزکی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالزکا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے شبے میں پولیس عبدالرحمن اورآصف نامی شخص کی تلاش میں قائدآباد ،لانڈھی اوردیگرعلاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ افراد منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں اورمقتولین سے بھی رابطہ میں تھے۔

 دوسری جانب گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کارپرفائرنگ میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول صدام حسین کے بھائی ادریس کی مدعیت میں نامعوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جاں بحق ہونے والے ٹک ٹاکرزمیں صدام حسین ،سید ریحان شاہ عرف انعام شاہ ، عامر خان اورخاتون مسکان شیخ شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبرAEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا جو ٹک ٹاک شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔