گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے دو خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے مدوخلیل میں نامعلوم افراد نے دو خواجہ سراؤں کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس پر خواجہ سراء ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواجہ سراء شہزاد عرف شہزادی اور زین عرف زینی کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی خواجہ سرا کمیونٹی کی بڑی تعداد تھانے پہنچی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایس پی سٹی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
خواجہ سرا ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos