بظاہر اپوزیشن اتحاد کا پلڑا بھاری، خفیہ رائے دہی ممکنہ نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے
بظاہر اپوزیشن اتحاد کا پلڑا بھاری، خفیہ رائے دہی ممکنہ نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات کیلیے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی ۔ پولنگ تین مارچ کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک تک جمع کروائے جا سکیں گے جس کے بعد نامز دامیدواروں کی فہرست 14 فروری کو لگائی جائے گی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے اسکرونٹی کا عمل 15 سے 16 فروری کے درمیان کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں 17 سے 18 فروری کے دوران سنی جائیں گے ، ٹریبونلز درخواستوں کو 19 سے 20 فروری تک نمٹا دیں گے جس کے بعد 21 تاریخ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔

22 فروری کو کاغذات نامزدگری واپس لیے جاسکیں گے ۔سینیٹ انتخابات کیلیے پولنگ اسٹیشن اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس ہو گا جبکہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے کی اسمبلیوں میں بھی ووٹنگ ہو گی ۔سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ تین مارچ کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

چئیرمین نیب،نادرا،ایف بی آر ،اسٹیٹ بینک اور وزارت داخلہ کو خطوط ارسال کر دیے،سینیٹ کی 48 نشستوں پرانتخابات آئندہ ماہ ہوں گے جبکہ 52سنیٹرز اپنی مدت پوری کرکے 11مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو سینیٹ انتخابات کے امیداروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو اسکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کو بہتر بنانے کیلیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرزکے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت مراکزقائم کر دیے ہیں،اس نظام کے تحت امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی۔