ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.فائل فوٹو
چینی کی قیمت 40،40 روپے فی کلو بڑھا دی اب چکر دیے جا رہے ہیں۔فائل فوٹو

سینیٹر مشاہداللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے مشاہداللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علالت کا شکار تھے.

مشاہداللہ خان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.

سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے۔ ان کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی سینیٹر مشاہداللہ خان افسوس کا اظہارکیا اورکہا کہ وہ انتہائی ایماندار، مخلص اور بھائی کی طرح قریبی ساتھی تھے۔