الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کے لیے حلف نامے کا مسودہ تیار کر لیا۔
مجوزہ حلف نامے میں امیدوار گواہی دے گا کہ اس نے بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی ووٹر کو خریدنے یا اثر انداز کرنے کیلئے رقم نہیں دی۔
امیدوار گواہی دے گا کہ اس نے پارٹی ٹکٹ کے لیے سیاسی جماعت کو کوئی رقم نہیں دی، رقم ادا کرنے کی صورت میں سیاسی جماعت کا نام اور رقم درج کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن امیدوار کے اثاثے یا اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی دیکھ سکتا ہے۔
بظاہر اپوزیشن اتحاد کا پلڑا بھاری، خفیہ رائے دہی ممکنہ نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos