صحافیوں کے لیے کمیشن قائم کیا جائے گا، کام سے روکنے پر کارروائی ہوگی، صحافی ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا، مسودہ
صحافیوں کے لیے کمیشن قائم کیا جائے گا، کام سے روکنے پر کارروائی ہوگی، صحافی ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا، مسودہ

سندھ اسمبلی جھگڑا‘ پی ٹی آئی ارکان نے سیکیورٹی اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو پیپلزپارٹی رہنما شرجيل ميمن کےساتھ ہال ميں داخل ہوئے۔ تينوں ارکان کےداخل ہوتے ہی پی ٹی آئی کےايم پی ايزنے انہيں گھيرليا۔
اس دوران شدید ہنگامہ آرائی اور پیپلزپارٹی اراکین اور پی ٹی آئی اراکین کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی اور ارکان ایک دوسرے پر پل پڑے۔
جھگڑے کے دوران ارکان نے ایک دوسرے گالیاں دیں اور ہاتھا پائی کی جس کے دوران کئی ارکان کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔
ارکان کے جھگڑے کے دوران اسمبلی میں موجود میزوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ جھگڑے کے دوران بیچ بچائو کرانے کے دوران سیکیورٹی اہلکار بھی زد میں آگئے اور پی ٹی آئی ارکان نے ان کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔