سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے دوران سندھ اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تلخ کلامی پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان کی جانب سے موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر شروع ہوئی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔