جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا، اُن کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، اپوزیشن اتحاد اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ
جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا، اُن کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، اپوزیشن اتحاد اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

کل ہماراکوئی رکن اجلاس میں نہیں جائیگا، سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن کا اعلان

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ہمارا کوئی رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمٰن نے ہواؤں کا رخ بدلنے کی خبر دے دی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا، اُن کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے۔