فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو
فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے فیصل واوڈاکو سینیٹ میں منتخب کیاان کا حق سلب نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کو سینیٹر بننے سے روکنے کیلئے ایک اور دائر درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ فیصل واوڈا نے پاسپورٹ میں جائے پیدائش امریکہ درج کی ہوئی ہے،رشید اے رضوی نے کہاکہ فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟

الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ درخواست بھی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنیں گے ،رشید اے رضوی نے کہا مجھے عبوری ریلیف دیاجائے،فیصل واوڈا کا نوٹیفکیشن روکا جائے،ممبرپنجاب نے کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد نااہلی ہوئی تو ڈی نوٹیفائی کرسکتے ہیں ،اس وقت ہم نوٹیفکیشن نہیں روک سکتے۔

جہانگیر جدون نے کہاکہ نوٹیفکیشن نہ روکاگیا تویہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال دیں گے ممبرپنجاب نے کہاکہ جنہوں نے فیصل واوڈاکو سینیٹ میں منتخب کیاان کا حق سلب نہیں کرسکتے۔