بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو
بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن پر خفیہ کیمرے لگانے کا الزام لگا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے کی واردات کی اورخود ہی بےنقاب کیا، خفیہ کیمروں کی تحقیقات کرائیں گے۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں، پیسوں کےعوض ووٹ لینے والے بے نقاب ہوگئے۔ اپوزیشن والے ایسے وارداتوں کےماہر ہیں۔ 

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے اتنے ماہر ہیں کہ ووٹ منسوخ کرنے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں، اپوزیشن والوں نے ڈرامہ رچایا ہے، اپوزیشن والوں نے انہی حرکتوں کی وجہ سے انتخاب جیتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شفاف انتخابات کیلیے ہر طریقہ اپنایا، یہ لوگ چوری بھی کرتے ہیں اورایف آئی آر بھی کراتے ہیں، کرپٹ ٹولے سے اس ملک کو نجات دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے خفیہ کیمروں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم اتحاد میں ہیں ہمارا موقف بڑا واضح ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر کیمروں کیی تحقیقات کا اعلان کرے، ایسے نہیں ہونا چاہیے پارلیمنٹ کی توقیر کی معاملہ ہے۔