وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو
وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو

سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز15 روز کیلیے بند کردیے گئے

پنجاب کے بعد سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز 15روز کیلئے بند کردیے گئے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سندھ کے سرکاری ونجی اسکولز15 روز کیلیے بند کردیے گئے ہیں ،8 ویں جماعت تک اسکول6 اپریل سے 15دن بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

سعید غنی کاکہناہے کہ بچوں کو تعلیم آن لائن ،ہوم ورک ودیگر ذرائع سے جاری رکھ سکتے ہیں،محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا۔