زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے قریب دھماکا۔ 3افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب پراسراردھماکے کے نتیجہ میں 3افراد جاں بحق جبکہ سات افرا د زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکے کے نتیجے  میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جاں بحق دونوں بچے بہن بھائی جبکہ خاتون اُن کی والدہ ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت فاطمہ اور عبداللّٰہ جبکہ خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا دھماکے میں ہونے والے نقصان سے متعلق مزید بتانا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہیں اور 3 گاڑیوں سمیت بیٹری، پیزا اور اسٹیٹ ایجنسی کی دکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، پیزا کی دکان میں سلنڈر موجود تھے۔

دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ چار منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں سڑک سے گزرنے والے لوگ اورگاڑیاں بھی آئیں، موقع پر گیس کے سلنڈر بھی موجود ہیں تاہم ابتدائی طورپر تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکہ سلنڈرکا ہی تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔