زمینی اور فضائی راستوں سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔فائل فوٹو
زمینی اور فضائی راستوں سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی

پاکستان نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر( این سی او سی) کے اجلاس میں بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے وائرس کے پھیلاؤ پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی قسم کا یہ وائرس بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب ہے۔اجلاس میں بھارت کو دو ہفتے کے لیے سی کیٹیگری میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے زمینی اور فضائی راستوں سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔