وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونے والی تلخ کلامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے بارے میں جو بات کی اس کی مذمت کرتے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ بھی وزیراعظم رہے، یہ انتہا پسندی آپ لوگوں کے دور کی دی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال یا فضل الرحمان ان سب کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، انھوں نے ہر حربہ آزمالیا لیکن ان سے حکومت نہیں گری، اگر پارلیمنٹ کو اکھاڑا بنائیں گے تو اصلاحات کیسے آئیں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔