جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو
جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو

احتساب عدالت کا نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرلاہوراورشیخو پورہ کو 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیلیے دائردرخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق نواز شریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے، متعلقہ صوبائی حکومت اُسے نیلام کرسکے گی۔

عدالتی فیصلے میں ڈی سی لاہور اور ڈی سی شیخوپورہ کو نواز شریف کی اراضی فروخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کریں، جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

عدالت نے کہا کہ نوازشریف کی گاڑیاں پولیس کی مدد سے قبضے میں لے کر 30 دن کےاندر نیلام کی جائیں ، فیصلے میں ای ٹی او لاہور اور اسلام آباد کو نواز شریف کی 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر بھی فروخت کرنے کا حکم دیا گیا۔

نواز شریف کے 8 بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا بھی حکم دیا گیا، چیئرمین ایس ایس سی پی کو نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شیئرز کی فروخت سے حاصل رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ جس جس جائیداد پراعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی، مری اور چھانگہ گلی کے گھر کی ضبطگی پر مریم نوازنے اعتراض کر رکھا ہے۔