آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو
آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

ووٹ چورانتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018کے ووٹ چورانتخابی اصلاحات کی بات کررہے ، کس کو بیوقوف بنارہے؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ 8سال خیبرپختونخواکے حکومتی نظام کوتباہ کرنیوالے نظام کی سمجھ اوردلچسپی کی بات کرتے ہیں۔ 2018میں آرٹی ایس بٹھانے کی سازش سے برسراقتدارآنے والے اورشہباز شریف کے نوجوانوں کولیپ ٹاپ دینے پرتنقید کرنے والے ای ووٹنگ کی بات کررہے ہیں ،ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی میدان میں ہر ضمنی الیکشن میں ہارنے کے بعد یہ ای ووٹنگ کے ذرئیے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے۔