پشاور: ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گر گئی اور ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ انبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا، اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھی، جب کہ واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos