حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلےکیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے پر کہا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل FIA کا اختیار ہے، شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئ درخواست DGFIA کو نہیں دی گئ ، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2021
واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔