گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے۔فائل فوٹو

عید کے پہلے اور دوسرے روز کرونا ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید کے پہلے اور دوسرے روز کرونا ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

این سی اوسی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز میں قائم تمام کرونا ویکسینیشن سینٹرز بند رکھے جائیں گے۔

این سی او سی نے عید سے قبل نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو آگاہ کردیا ہے۔

گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر ميں سياحتی مقامات اور پارکس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ عوام 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں منانے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقام پر جانے والے سیاحوں کو واپس بھیج دیا جائے گا جبکہ ایڈوانس ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ ملک بھر میں 16 مئی تک کارروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند رہیں گے۔