چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے
چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے

میرا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔چوہدری نثار

سینئر سیاستدان چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حلقے کی خدمت کیلیے حلف اٹھانا ضروری نہیں ،حلقے میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ صبح سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثارعلی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔