گزشتہ روز ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔فائل فوٹو
گزشتہ روز ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ارب روپے سے زائد شیئرزکی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب روپے سے زائد شیئرزکی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبارکا یہ سب سے بڑا حجم ہے۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔

گزشتہ روزکاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 28 ارب 33 کروڑ سے زائد رہی تھی۔  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب روپے بڑھ کر 8097 ارب روپے ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا تھاامید ہےجون تک ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سےنکل جائیں گے۔

صحافیوں کیساتھ آئن لائن میٹنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا سیاسی اثر اسوخ استعمال کر رہا ہے اور ہم بھی اس بار اپنے دوستوں کو ساتھ ملا کر جائیں گے۔