ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا ن لیگ قبول کرے گی۔ رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے ، حکومت کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے ، پی ڈی ایم میں اکثریت سے جو فیصلہ ہوگا ، ن لیگ قبول کرے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ انتخابی سیاست سے آگے ہے، ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے، پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعت ہے پی ڈی ایم میں ہو یا علیحدہ ہو۔

اس سے قبل گزشتہ روز شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں، پہلے پی ڈی ایم میں دس جماعتیں تھیں اب 8 ہیں، پی ڈی ایم تقسیم ہوئی ہے تو ہمارے پاس پارلیمان کا فورم بھی موجود ہے۔