اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو
اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلیے تعلیمی ادارے کھل گئے

پنجاب کے مختلف اضلاع اور خیبرپختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلیے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی ۔

میٹرک اور انٹر کے امتحانات ضرور ہوں گے ، بچوں کو تیاری کرانے کیلیے پنجاب کے مختلف اضلاع جبکہ خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں میں امتحانات کی تیاری کیلیے دسویں اور بارہویں کلاسوں کیلیے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 7 جون سے پہلے پنجاب میں دیگر جماعتوں کے طلبہ کے اسکول آنے پر پابندی ہے ۔

ادھرکوئٹہ کے سارے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول ، کالج ، ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بھی کھول دیے گئے، تمام تعلیمی اور فنی اداروں کو ایس زو پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔